امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں مرکزی انٹیلی جنس
ایجنسی (مرکزی خفیہ ادارے) کو مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف ڈرون حملے کرنے کے
نئے اختیار دے دیئے ہیں۔وال
اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے اس بات کی اطلاع دی۔مسٹر ٹرمپ کا یہ قدم سابق امریکی صدر بارک اوباما کی سی آئی اے کے فوجی کردار کو محدود کرنے سے متعلق پالیسی سے بالکل مختلف ہے۔